Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے کا اعلان

Now Reading:

15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے کا اعلان
ڈیپارٹمنٹ پنجاب

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن  کے صدر کاشف مرزا کی زیر صدارت  300 سے زائدرجسٹرڈپرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز، مدارس، پیف، پیما،فنی تعلیمی اداروں واکیڈمیز کی مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 15  اگست سےملک بھرکے تمام اسکولزکھولنےکااعلان  کیا گیا ہے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پرملک بھر کے اسکولزمیں پرچم کشائی کی تقاریب کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لوگ ہم سے...

اسکولز کھولنےوالےاداروں کوقانونی تحفظ دینے کے لیےلیگل سیل کاقیام عمل میں لایا گیا ہے،رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ  کیا جائے گا۔

Advertisement

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ  چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرائے اعلیٰ، گورنرز،این سی او سی سے اپیل کہ15اگست سےکورونا ضابطہ کار کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طورپر اسکولز کھولےجائیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق74%والدین نے اسکولز کھولنےکامطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولز،پیف،پیما،دیگرتعلیمی اداروںواکیڈمیزکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔بندش سے50%ادارے مکمل بند،10لاکھ بے روزگار ہوجائیں گے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کر رہی ہے،چائلڈلیبر رجحان میں خطرناک اضافہ ہواہے۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ امیروں کی اولاد کے لیے گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ،برازیل،اسپین،انگلینڈسمیت  کورونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں ،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں؟

Advertisement

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں،فیز وائز سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ  ٹیچرز کی تنخواہیں اور90فیصد اسکولزکی عمارتوں  کے کرائےفکسُ ہیں۔وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’تعلیمی ریلیف پیکیج‘ کااعلان کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے پر45لاکھ طلباسےوصول شدہ25 ارب روپے واپس کیے جائیں۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ  حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20 فیصد کمی کاآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم ،امتیازی وغیر قانونی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر