جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی
جامعہ کراچی کے اساتذہ نے آن لائن امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ نے آن لائن امتحانات پر اوپن ڈسکشن میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آن لائن امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ نے آن لائن امتحانات کی تیاریاں ہی نہیں کی ہیں نہ ہی آن لائن امتحانات منعقد کرانے کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ کی گئی ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد جامعہ میں عملی امتحانات لیے جائیں۔
اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ، انٹرنیٹ کی عدم فراہمی اور بغیر وسائل کے طلباء آن لائن امتحانات دینے سے قاصر ہیں۔
اساتذہ نے آن لائن امتحانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈمک کونسل، سنڈیکیٹ اور سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
