
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال میں حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات نہیں دی جائیگی۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جو والدین مطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں وہ بھیجیں اور جو نہیں بھیجنا چاہتے وہ آن لائن تدریسی عمل جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہر اسکول کی صورتحال مختلف ہے اس لئے حکومت کی جانب سے فیصلے کا اختیار اسکول انتظامیہ کو دے دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی پیش نظر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، صوبے بھر میں کھلنے والے اسکولوں میں کمیٹی ایس او پیز کا جائزہ لے گی اور جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی اس اسکول کو بند کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وباء ملک میں دوبارہ پھیل سکتی ہے اس لئے سب سے زیادہ ذمہ داری والدین کی ہے اور اس ضمن میں اساتذہ کو بھی ٹرینگ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News