
میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے دہم جماعت کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے دہم جماعت کے جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا ہے کہ جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کاتناسب 99.87 اور پرائیویٹ میں 98.86 فیصد رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ہیں اس کے باوجود ہم نے نتائج کے اجرا کو بروقت یقینی بنایا ہے۔
چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ رواں سال امتحانات منسوخ ہونے کے باعث صرف ان طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے، وہ طلباء و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3فیصد اضافی نمبر دے دیئے گئے ہیں۔
ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زیادہ تھے ان کو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیئے گئے ہیں جبکہ 60 فیصد سے کم نمبروں والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر انہیں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News