
میٹرک کے لاکھوں طلبا ءکا انتظار ختم ہونے کو ہے،میٹرک بورڈ نے طلبا ءرزلٹ تیار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین میٹرک بورڈ آفس ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ رزلٹ تیار کر کے پرنٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
چیئر مین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے رواں ماہ 20 ستمبر تک طلبا ءکا رزلٹ جاری کردیا جائے گا۔ طلباء کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پاس کیا جائے گا۔
ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ تین پرچوں میں فیل طلبا ءکو بھی پاسنگ مارکس دیےجارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ساڑھے 3 لاکھ طلبا ء5 ماہ سے اپنے نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News