
سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کیلئے مراسلہ جاری کرتے ہوئے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا کورونا ٹیسٹ مفت کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے محکمہ ہیلتھ کو مفت کورونا ٹیسٹ کے لئے انتظامات کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔
سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کے لئے ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپل اپنے اساتذہ و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے پاپند ہوں گے۔
جاری مراسلہ کے مطابق ڈائریکٹرکالجز اپنے ڈویژن کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں کی رپورٹ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔
سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے اساتذہ و ملازمین کی کورونا پر ٹریننگ ورکشاپ 8 اور 9 ستمبر کو منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News