
جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 16.25 فیصد رہا۔
بی کام نتائج میں ڈی اے ڈگری کالج فارویمن کی عفت اشرف کمداربنت محمد اشرف کمدار سیٹ نمبر 721076 نے1061 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کہ مبشرہ بنت اشفاق احمد سیٹ نمبر720931 نے1036 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ پریمئرکالج فارگرلز کی سیدہ نبیل رضا رضوی بنت سید آصف رضارضوی سیٹ نمبر720082 نے 1027 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں کل 14772 طلبہ شریک ہوئے تھے جس میں سے 430 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن، 1969 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News