
ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کے تنازعے سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ لینے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کراچی میں صوبے میں ایم بی بی ایس کy داخلہ ٹیسٹ روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس پرعدالت نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کے تنازعے سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ لینے سے روک دیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 18 اکتوبر کو صوبے کی جانب سے ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جبکہ کے پی ایم سی بننے کے بعد پورے ملک کا ایک ٹیسٹ ہونا ہے، وفاق الگ اور صوبہ الگ ٹیسٹ لے رہا ہے تاہم معاملہ واضح ہونے تک ٹیسٹ جو ملتوی کیا جائے۔
جس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہریار مہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹیسٹ ملتوی ہونے سے بڑا مسئلہ ہو جائے گا، سوال پیپر بن گیا داخلہ کیلئے حال میں ٹینٹ بھی لگ گئے۔
جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ٹیسٹ کو اناء کا مسئلہ بنا دیا ہے، ایک فریق کہہ رہا ہے ٹیسٹ ہو دوسرا کہہ رہا ہے ٹیسٹ ملتوی ہو، وفاق اور صوبے کے درمیان بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا گیاہے۔ بچوں کی محنت ان کی تکلیف کا کسی کو احساس تک نہیں۔ اگر ٹیسٹ ملتوی ہو بھی جاتا ہے تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ یہی بچے دوبارہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
جناح، ڈاؤ سمیت سندھ کی پانچ بڑی یونیورسٹیز نے پی ایم سی کے قیام کے خلاف جبکہ طلبہ نے الگ الگ ٹیسٹ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے درخواستواں پر مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News