
کراچی میں کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے کالجز میں داخلوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے تاہم حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو طلباء درخواست جمع نہیں کرا سکے وہ کرکلیم فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے کالجز میں داخلوں کے لیے 99 ہزار 5 سو 88 درخواستیں موصول ہوئیں، تمام گروپس میں داخلوں کے لیے پلیسمنٹ لسٹوں کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
پری میڈیکل میل طلبہ کے لیے 4 ہزار ایک سو 27 داخلے کیے گئے ہیں جبکہ پری میڈیکل طالبات کے لیے 13 ہزار 8سو 15 داخلے کیے گئے ہیں۔
پری انجینئرنگ میں طلبہ کے 16 ہزار 8 سو 74 داخلے کیے گئے جبکہ طالبات کے لیے 6 ہزار 5 سو 49 داخلے کیے گئے۔
کمپیوٹر سائنس میں طلبہ کے ایک ہزار 350 داخلے کیے گئے جبکہ طالبات کے لیے ایک ہزار 2 سو 93 داخلے کیے گئے۔
کامرس میں طلبہ کے لیے 24 ہزار 3 سو 91 داخلے کیے گئے جبکہ طالبات کے لیے 15 ہزار 9 سو 34 داخلے کیے گئے۔
ہیومینیٹیز میں طلبہ کے لیے 3 ہزار 8 سو 62 داخلے کیے گئے جبکہ طالبات کے لیے 10 ہزار 9 سو 91 داخلے کیے گئے۔ہوم اکنامکس کے 3 سو 96 داخلے کیےگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام کالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تمام ایسے طلبہ و طالبات جو کالجز میں بغیر کلیم آرڈر کے داخلوں کے لیے آرہے ہیں ان کے لئے کالج پرنسپل کو یہ اختیار دیے دیا گیا ہے کہ وہ کالج کی میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں دخلہ دے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News