پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق اب اسکولوں کو بند نہیں کیا جائیگا۔
صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ پہلے ہی کوویڈ میں 7.5 کروڑ طلباء کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہو چکا ہے تاہم وقت قلت کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی۔
ان کے مطابق تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا جاچکا ہے کیونکہ بچوں کی تعلیم، صحت و تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
صدر پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، ووزراء تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق واضح طور پر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکو و عالمی بینک کی ایڈویزری کے مطابق بھی کورونا کے خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں گے کیونکہ بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
