
ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے کیسز کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا تاہم اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہوگی۔
اجلاس کے دوران آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ بھی ہوگا تاہم تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ متوقع کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادروں کو ابھی بند نہیں کیا گیا ہے لیکن طلبا، اساتذہ کی صحت ہمارے لیے بہت اہم ہے تاہم ابھی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News