
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث اسکول بند کیے ہیں لیکن سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم ممکن نہیں ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کووڈ پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں تعلیم کا حرج نہ ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران تعلیم ایک چیلنج ہے اور ممکن ہے کہ اس آزمائش میں پوری طرح کامیاب نہ ہو سکیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری لے لیے صرف حکومت پر تکیہ نہ کریں، والدین اور کمیونٹی کو بھی شامل ہونا پڑے گا۔
سعید غنی نے تنقیدی لہجے میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی حدود ہوتی ہیں چاہے تعلیم کا ہو یا صحت کا ہو کیونکہ اسطرح آئین میں صوبوں کا جو حق ہے اسے سی سی آئی بھی سلب نہیں کر سکتی ہے۔
ان تمام خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اردو کانفرنس کی تقریب میں شرکت کے دوران کیا ہے اور آن لائن تعلیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ میرے اپنے بچے ہیں, آن لائن کلاسز لینا ان سے بھی نہیں ہو پاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News