
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے وفاق کے 10 جنوری تک اسکولز بند کرنے کو تعلیم دشمنی قرار دیتے ہوئے 10 دسمبر کو پرامن احتجاج و پریس کانفرنسز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کی کال پر ملک بھر10 دسمبر کو“تعلیم بحالی تحریک” پرامن احتجاج و پریس کانفرنسز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر بھرپورعمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یو این سمیت یونیسف، یونیسکو وعالمی بینک ایڈویزری کا کہنا ہے کہ کورونا میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں کیونکہ بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند کرنا نجی اسکولز کا معاشی قتل ہے کیونکہ بندش سے 10000 اسکولز مکمل بند اور7لاکھ ٹیچرز بےروزگار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اساتذہ کیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘ کا اعلان کریں کیونکہ تنخواہیں و90 فیصد اسکولز عمارتوں کے کرائے فکسُ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News