
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ کابینہ نے ادارہ جاتی ریفارمز کی کمیٹی میری سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں سرکاری ملازمین کی ترقی، ریٹائرڈ کرنے کے اختیار بارے فیصلہ کیا گیا ہے۔
اپنی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا ہے۔
اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ شفقت محمود نے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین کی سالانہ رپورٹ بہتر نہ ہو تو ان ملازمین کوریٹائرکردیا جائے گا۔
شفقت محمود نے بتایا کہ پلی بارگین کرنے والے افسران ملازمتوں پر بحال نہیں رہیں گے تاہم جن سرکاری ملازمین کے خلاف انکوائریز چل رہی ہیں ان کی ترقی پر غور نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایا ہے کہ جن ملازمین کے خلاف انکوائریز کو تین سال سے زائد ہو گئے ہوں انہیں پروموشن لائن میں شامل کر لیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت ایک ہی صوبے میں دس سال سے زیادہ افسر نہیں تعینات رہ سکے گا جبکہ دو سال ہارڈ ایریاز میں سروس کرنا لازمی ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News