ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے طلبہ کو غیر مستند 2 سالہ بی اے ،بی ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی میں داخلہ لینے سے منع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے طلبہ اور والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر مستند 2 سالہ بی اے، بی ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی میں ہرگز داخلہ مت لیں۔
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ2 سالہ بی اے،بی ایس سی کے داخلے 31 دسمبر 2018 جبکہ 2 سالہ ایم اے اور ایم ایس سی کو 31 دسمبر 2020 کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
https://twitter.com/hecpkofficial/status/1351479104185524224
ایچ ای سی کا مزید کہنا ہے کہ عالمی وبا ءکورونا وائرس کے پیش نظر جامعات کو 2 سالہ بی اے،بی ایس کے امتحانات 31مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ 2 سالہ ایم اے،ایم ایس سی میں بھی 31 مارچ 2021 سے قبل داخلہ لینے والے طلبہ کی اسناد کی تصدیق کی جائے گی۔
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور بند کیے جانے والے پروگراموں میں داخلہ لینے کی صورت میں طلباء خود ذمہ دار ہوں گے۔
واضح رہےکہ 2 سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کر کے 4 سالہ جامع ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ 2004 میں کیا گیا تھا۔جامعات کو صرف منتقلی کے دورانئے میں نظام جاری رکھنے کی اجازت تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
