پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجوں میں عارضی کالج ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجوں میں 368 عارضی کالج ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرست جاری کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق خواتین کالجوں میں 269 اور مرد کالجوں میں 99 اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔
ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیا الرحمن نے کالج پرنسپلز کو شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے تاہم فیصؒہ کیا گیا ہے کہ بھرتی ہونے والے عارضی اساتذہ کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
الج پرنسپل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی امیدواروں کے واک ان انٹرویو کرے گی جبکہ سی ٹی آئی کیلئے تعلیمی قابلیت کے 95 نمبر جبکہ انٹرویوز کے 5 نمبر مقرر کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News