
ملک بھر میں تعلیمی ادارے دو ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد آج سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز وغیرہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کیلئے تدریس کا عمل شروع کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں اول تا آٹھویں جماعت سمیت ہائیر ایجوکیشن سے منسلک یونیورسٹی میں تدریس کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔
تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اسکول و کالج میں ایس او پیز پر انتظامیہ کی جانب سے سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے جبکہ بچوں، اساتذہ اور دیگر اسکول و کالج کے عملے کو سختی سے ماسک ہینڈ سینیٹائزر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News