Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وفاق کی اسکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

Now Reading:

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وفاق کی اسکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی
اسکول

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشنکی جانب سے وفاق کی مزید اسکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سب کھلا ہے تو اسکولزمزید بند نہیں ہوں گے حکومت مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کرے۔

کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ یونیسف کے مطابق اسکولز کی بندش سے 4 کروڑ پاکستانی طلباء کی تعلیم مستقل متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت، یونیسف، یونیسکو وعالمی بینک کی ایڈویزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں کیونکہ بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث 5 کروڑ طلباء کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے کیونکہ 2.5 کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔

Advertisement

کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈ لیبر کا شکار ہو رہی ہے جس میں سے 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ نجی اسکولز کا معاشی قتل ہورہا ہے کیونکہ بندش سے 10000 اسکولز مکمل بند اور7  لاکھ ٹیچرز بےروزگار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر