کیمبرج کے امتحانات سے متعلق گائیڈلائین جاری کردیں گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیمبرج امتحانات کے لئے کیمبرج انتظامیہ کی جانب سے گائیڈلائن واضح کرنے کے لئے ایک خط جاری کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص وجوہات کے پیش نظر پر ایک مضمون کے دو حصوں میں سے ایک کے امتحانی نتیجے کی بناء پر گریڈ دیا جاسکتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے امتحانات، دس دسمبر 2020 والے طریقہ امتحان کی طرح ہی لئے جائیں گے تاہم کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتیں جیسے چاہیں گی ویسے ہی امتحان لیں گے۔
مئی جون میں امتحانات نا دینے والے طلباء اکتوبر نومبر میں پھر امتحان انٹری بھیج سکتے ہیں۔
او اے لیول کے طلباء تین کی جگہ ایک ہی کورس ورک دے سکتے ہیں اور جہاں طلباء کا نصاب مکمل نہیں ہوا سکول کیمبرج سے چھوٹ لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
