
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کی بہتری کیلئے معیاری نصاب اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے قومی نصاب کونسل کا دورہ کیا جہاں انھوں نے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے نصاب کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے میعاری نصاب بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے مزید کہا کہ ملک میں ایسا نصاب ترتیب دیا جائے گا جس میں تمام افراد کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں جس سے معاشرے میں تفریق ختم ہوگی اور ملک ترقی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News