سندھ حکومت کی جانب سے انٹرمیڈیٹ میں مزید گروپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نئے گروپ متعارف کرانے، نصاب تیار کرنے، بورڈز اور ایچ ای سی سے رابطہ کرنے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی آئی بی بی سی سی سمیت تعلیمی بورڈز اور ایچ ای سی کو اعتماد میں لے گی اور ایچ ای سی کی داخلہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب تیار کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نئے گروپ متعارف کرانے سے مستقبل میں ملازمت کے مواقع کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ میں عنقریب انٹرمیڈیٹ میں میڈیکل ٹیکنالوجی، نرسنگ اور فارمیسی بھی پڑھائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
