
سندھ بھر میں آج تمام اسکولز بند رکھنےکا اعلان
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے سندھ بھر کے تمام اسکولز کے لئے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں اسکولوں کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
تبدیل کیے جانے والے ٹائم کے مطابق پرائمری کلاسز کے لئے ہفتے میں 5 روز صبح 7:30 بجے سے 11 بجے تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جمعہ کے دن 10:30 بجے تک اسکول لگا کریں گے۔
اسی طرح سکینڈری کلاسز کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا اور دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گا تاہم جمعہ والے دن کلاسز کا اختتام دوپہر 12:00 بجے کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News