
ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار
کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے جو کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث دارالحکومت میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
اوقات کار تبدیل کرنے کے باوجود بھی گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
بالخصوص صوبہ پنجاب میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے زیر اثر اسکولوں میں تدریسی نظام جاری رکھنا ممکن نہیں ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کی صورتحال سے قبل صوبہ پنجاب میں عموماً جون سے لے کر اگست کے وسط تک مجموعی طور پر ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں دی جاتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News