
ملک میں رواں برس معمول سے زائد مون سون بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں معمول سے زائد مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیاہے۔
اس صورتحال میں ا سکول، کالج اور یونیورسٹیز جانے والے طلبہ پریشان ہیں۔ان حالات کے پیش نظر ملک کے بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھا دی ہیں۔
بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے ریکارڈ تباہی ہوئی ہے۔
ایسی صورتحال میں بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے مون سون بارشوں کے باعث اسکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی ہے۔
چھٹیوں کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اب 15 اگست سے کھلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News