
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ناظم امتحانات عبدالفتاح مہر نے بتایا کہ میٹرک سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن سکھر کی ایلاف فاطمہ نے 998 مارکس لیکر حاصل کی اور پنوعاقل کے غلام قادر 996 مارکس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حماد علی چاچڑ، نویدہ مہیسر اور فرح حسن نے 995 مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
عبدالفتاح مہر نے کہا کہ میٹرک سائنس گروپ میں 46275 طلبہ و طالبات نےامتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 4733 طلبہ وطالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا، تاہم 21658 طلبہ وطالبات نے اے گریڈ اور 14742 نے بی گریڈ حاصل کیا۔
اس کے علاوہ 2906 سی گریڈ اور 104 طلبہ وطالبات ڈی گریڈ میں پاس ہوئے، جبکہ 44143 طلبہ وطالبات پاس اور 2130 فیل قرار پائے۔
ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ میٹرک جنرل گروپ میں 924 طلبہ وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 867 طلبہ وطالبات پاس اور 55 فیل قرار پائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News