یکم اگست سے اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ طلبا کے لئے بڑی خبر
شدید گرمی کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔
اس کے علاوہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔
دوسری طرف سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
