Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول نیوٹریشن پروگرام کا پہلا مرحلہ رواں ہفتے شروع ہوگا، رانا سکندر حیات

Now Reading:

اسکول نیوٹریشن پروگرام کا پہلا مرحلہ رواں ہفتے شروع ہوگا، رانا سکندر حیات

تحریک انصاف اور امن و امان دونوں اک دوسرے کے متضاد ہیں، رانا سکندر حیات

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اسکول نیوٹریشن پروگرام کا پہلا مرحلہ رواں ہفتے شروع ہوگا۔

  صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بچوں کی غذائی ضرورت مدنظر رکھتے ہوئے نیوٹریشن پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے، نیوٹریشن پروگرام کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آج جنوبی پنجاب جا رہا، نیوٹریشن پروگرام کے آغاز تک وہاں موجود رہوں گا، میل پروگرام کا آغاز راجن پور، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان سے کیا جا رہا ہے۔

 رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن پروگرام میں حکومت کے سوا ارب روپے بچائے ہیں، مارکیٹ میں 85 روپے میں ملنے والا دودھ کا پیک تقریباً 64 روپے میں لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ روزانہ کئی لاکھ بچے بغیر ناشتے کے اسکول آتے ہیں، جنوبی پنجاب میں بالخصوص خوراک کا مسئلہ درپیش ہے، بچے وٹامن کی کمی کا شکار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر نشونما اور تعلیم پر رجحان کیلئے نیوٹریشن پروگرام کا آغاز ضروری تھا، نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ مریم نواز 5 ستمبر کو کریں گی۔

 رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن پروگرام میں ہر تین ماہ بعد بتدریج اضلاع کا اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
طلباء کیلئے خوشخبری؛ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر