Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بار پھر صدمے سے دوچار ہو گئی ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے

 پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بار پھر صدمے سے دوچار ہو گئی ہیں، ان کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال کی خبراداکارہ نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی۔

اداکارہ کے قریبی حلقوں کے مطابق شگفتہ اعجاز حالیہ چند برسوں میں مسلسل ذاتی سانحات سے گزر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

یاد رہے کہ گزشتہ سال ان کے شوہر یحییٰ صدیقی کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد اداکارہ نے کچھ عرصے کے لیے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔

شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی، سائمہ قریشی اور دیگر فنکاروں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ہے۔