Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کی سیکرٹ سپر سٹار نے مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیر بعد کہہ دیا

Now Reading:

بالی ووڈ کی سیکرٹ سپر سٹار نے مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیر بعد کہہ دیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سپر ہٹ فلموں دنگل اور سیکرٹ سپر سٹار  میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے دین کی خاطر اداکاری چھوڑ دی ہے۔

زائرہ وسیم نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان اپنے فیس بک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کی وجہ سے ان کا ایمان سے رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔ اور اس کی وجہ سے ان کی زندگی میں برکتیں کم ہورہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پانچ سال پہلے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا مجھے بے تحاشہ شہرت ملی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج پانچ سال بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں، جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

Advertisement

18سالہ اداکارہ کا  مزیدکہنا تھا کہ اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائے اور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں، اللہ ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق دے اور ہمارے دلوں کو تکبر، منافقت اور جہالت سے پاک کرے۔

 زائرہ وسیم کو ’دنگل‘ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ انہیں کئی فلمی ایوارڈ بھی ملے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر