
اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم عمران خان سے قومی کھیل ہاکی کیلئے بہتر اقدامات کرنے کی درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کھیلوں میں اس وقت سب سے زیادہ ہمارے قومی کھیل ہاکی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اداکارہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے لیےبہتر اقدامات اور سہولیات مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے اور ان کو جدید سہولیات مہیا کی جائیں تو وہ بین الاقوامی طور پر خود کو منواسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News