 
                                                                              پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار احدرضا میر کی شادی کب ہورہی ہے؟ اس سوال کا چرچہ پوری انڈسٹری میں پھیلا ہوا ہے لیکن سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نےاس رازسے پردہ اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبور علی سےایک مداح نے خوب اسرار کیا کہ بتائیں ،سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کب ہوگی ؟
اداکارہ نے مداح کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کی شادی جب ہوگی جب میرے کپڑے تیار ہوجائیں گے۔‘
واضح رہے کہ ر واں سال عیدالفطر کے موقع پر سجل علی اور اداکاراحد رضا میر نے سوشل میڈیا پر اپنے سینکڑوں چا ہنے والے مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں حقیقی زندگی میں ایک ہونے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 