
نامورامریکی گلوکارہ واداکارہ جینیفرلوپزکاامریکی ریاست نیویارک کےشہرمین ہٹ میں ہونےوالا کنسرٹ بجلی کی ترسیل متاثرہونےکےباعث ملتوی کردیاگیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق گلوکارہ نےمداحوں سےکنسرٹ ملتوی ہونےکےباعث معافی مانگ لی۔ جینیفر لوپز کامداحوں کو سوشل میڈیاپرپیغام دیتےہوئےکہناتھاکہ انہیں یہ بتاتےہوئے شدیدصدمہ ہے کہ مین ہٹن میں بجلی بندہونےکے باعث شوکوملتوی کرناپڑے گا۔
گلوکارہ نے اپنےانسٹاگرام پر یہ بھی اعلان کیا کہ مداح دل چھوٹا نہ کریں،جلد ہی کنسرٹ کو ری شیڈول کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ نیویارک میں بجلی کےکئی ٹرانسفارمر میں آگ لگنےکےبعدترسیل شدید متاثرہوگئی۔
میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے کنسرٹ سے چند لمحے پہلےہی بجلی کی ترسیل متاثر ہوگئی۔
لوپزکےمداح کنسرٹ ہال پہنچ چکے تھے تاہم شہر میں بلیک آوٹ ہونے کے باعث شوکوملتوی کرنا پڑا۔
https://www.instagram.com/p/Bz4ns-dAw1t/?utm_source=ig_embed
گلوکارہ کاکنسرٹ پیرکی شب مین ہٹن میں دوبارہ سجےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News