Advertisement
Advertisement
Advertisement

حق اور سچ بولنے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے،یاسر حسین

Now Reading:

حق اور سچ بولنے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے،یاسر حسین
Yasir Hussain Instagram

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے  سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں  ان پاکستانی اداکاروں کی خاموشی پر تنقید کی جنہوں نے ماضی  میں  بالی ووڈ میں کام کیا لیکن اب بھی بھارت کی فین فالوئنگ کو متاثر نہیں کرنا چاہتے ۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دو ویڈیوز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایسی صورتحال میں کسی بھی پاکستانی اداکار کو ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچنا چاہیے کہ بھارت کے خلاف بولنے پر وہ وہاں موجود مداحوں کو کھو دیں گے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’حق اور سچ بولنے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں بکواس کررہا ہوں تو مجھے ان فالو کردیں ورنہ کھل کر بات کریں، کشمیر کا ساتھ دیں، جو اپنے ملک کا نہیں وہ کسی کا نہیں۔‘

اس سے قبل بھی یاسر حسین نے تمام پاکستانی اداکاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کریں۔

Advertisement
Advertisement

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ’’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر اداکار بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے؟‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر