
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آرمینا خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں پاکستانی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1160994762582908929
آرمینا خان نے کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔
ارمینا نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟
پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا جبکہ پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ بھی اپنایا۔
آرمینا خان نے کہا کہ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے
واضح رہے حال ہی میں امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ایک پاکستانی نژاد لڑکی نے بالی وڈ فلمسٹار پریانکا چوپڑا کو منافق قراردیاتھا . تقریب کے دوران پاکستانی نژاد عائشہ ملک نامی لڑکی نے پریانکا چوپڑا کی ماضی کی پاکستان سے جنگ کے خلاف ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News