Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ ارمیلاماٹونڈکرمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرپھٹ پڑیں

Now Reading:

بھارتی اداکارہ ارمیلاماٹونڈکرمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرپھٹ پڑیں
Urmila Matondkar

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت نےظلم و ستم کی ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ قابض بھارتی فورسز نےنہتےکشمیریوں کےخون سے اپنےہاتھ رنگےہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربالی ووڈکی فلمی دنیاسے بھی کئی باضمیرشخصیات کی بھارتی اقدامات کیخلاف کھل کر مذمت سامنے آرہی ہے۔ بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکرمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی اداکارہ کی جانب سےمودی سرکارکے کشمیر میں 5اگست کےاقدامات پرخوب سرزنش کی گئی ہے۔ اداکارہ کا کہناہےکہ ان کےشوہر ایک کاروباری شخص ہیں جو مقبوضہ کشمیر سےتعلق رکھتے ہیں۔

ارمیلاماٹونڈکرکاکہناہےکہ ان کے شوہرکاخاندان مقبوضہ کشمیر میں موجود ہےجہاں بھارتی حکومت کے انسانیت سوزمظالم نےکشمیریوں کی زندگیاں تنگ کردی ہیں۔ بھارتی ادکارہ نے کہا کہ ان ے شوہر 22دن سےاپنے والدین سے بات نہیں کرپائے۔

بھارتی اداکارہ نےمودی سرکارکی سرزنش کرتے ہوئےکہاکہ آرٹیکل 370کی منسوخی نہ صرف غیرجمہوری بلکہ اسےغیرانسانی طریقے سے منسوخ کیاگیا۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر کےوالدین ہائی بلڈپریشراورشوگر کے مریض ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے نفاذ کےبعدسے رابطہ ہونے کی باعث یہ بھی نہیں پتا کہ ان کےگھرمیں دوائیں موجود ہیں یا نہیں۔

بھارتی اداکارہ کی شادی 2016 میں ممبئی کےکاروباری شخص محسن اختر میرسے ہوئی جو مسلمان ہونے کےساتھ کشمیرسے تعلق رکھتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر