Advertisement
Advertisement
Advertisement

نصاب میں بھی جنسی استحصال کو شامل کرنا چاہیے،شہزاد رائے

Now Reading:

نصاب میں بھی جنسی استحصال کو شامل کرنا چاہیے،شہزاد رائے
Shahzad Roy

گلو کارشہزاد رائے کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو جنسی استحصال کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ نصاب میں بھی جنسی استحصال کو شامل کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد سے ملاقات بھی کی۔

اس مو قع پر شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنائے، بچوں پر جنسی تشدد سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھا ہے، بچوں کی تربیت کرنا ہے تاکہ بچے اپنی فیملی کو آگاہ کر سکیں، ریسرچ کے مطابق ہر پانچواں بچہ جنسی استحصال کا شکار ہوا ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ اب لوگ اس پر بات کرنے سے ہچکچاتے نہیں، جلد ہی باقی صوبے میں بھی آگاہی پہنچا دیں گے، پنجاب میں جب بھی جنسی کیس رپورٹ ہوا اس نے ہلچل مچائی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنسی ہراسگی سے متعلق کبھی بات نہیں ہوتی، ہم سب اس موضوع پر گفتگو کرنے سےہچکچاتے ہیں، فنڈز کی کمی ہوگی مگر ہم مل کر کام کریں گے تو بہت سے مسائل حل ہوں گے۔

اس مو قع پر چائلڈ پروٹیکشن کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وہ شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کیساتھ مل کرکام کرینگے ، بیورو کی جانب سے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1121 پر شکایت درج کرانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر