
شوبز ستاروں نے سوشل میڈیا پر پر گزشتہ ہفتےجاں بحق ہونے والے اے ٹی ایم چور صلاح الدین کے انصاف کے لیے آواز بلند کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اوراینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر صلا ح الدین کے انصا ف کے لیے آواز اُٹھاتے ہوئے لکھا کہ ’جب چھوٹے لوگ چوری کرتے ہیں تو وہ جیلوں میں مر جاتے ہیں کیونکہ وہ غریب ہوتے ہیں لیکن جب وہ ہی جرم بڑے لوگ کرتے ہیں تو ان کو فائیو اسٹار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کیونکہ وہ دولت مند اور طاقتور ہوتے ہیں۔‘
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’ہم ایسے ملک میں ترقی کی توقع کیسے کرسکتے ہیں؟ جہاں غریب کو انصاف ہی نہ مل۔، انصاف کے بغیر کوئی بھی ملک خوشحال نہیں ہو سکتا ہے، یہ اللہ کا قانون ہے۔‘
When small time thieves die in jails because they r poor while big time thieves enjoy five star facilities in jails bcz they r rich/powerful, how can u expect our country to prosper? Without justice, no country can prosper no matter what the economic policies… Its Allah's law. pic.twitter.com/Cxz22U6VQ4
Advertisement— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) September 4, 2019
انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ جسمانی طور پر ٹھیک تھا لیکن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور پنجاب پولیس کی جانب سے صلاح الدین کی موت کی وجہ قُدرتی بتائی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعے کے بعد پنجاب پولیس میں سے کسی کو معطل کیا گیا؟ یا کسی پولیس افسر کو گرفتار کیا گیا؟ یا اِس بار بھی کبھی نہ ختم ہونے والی تفتیش ہی چلتی رہے گی؟‘
He was mentally challenged but seemingly physically ok and Punjab Police's cited reason of death of natural causes seems like NON SENSE! Any suspensions in Punjab Police? Any one arrested from within the police? Ya phir bass aik na khatam honay waali INQUIRY? https://t.co/jAn2b57pJP
Advertisement— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) September 4, 2019
دوسری جانب صلاح الدین کے انصاف کے لیے اداکارہ ارمینہ خان نے بھی آواز اٹھائی۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1169363971947794432
ہیش ٹیگ ’جسٹس فور صلاح الدین ‘کے ساتھ انہوں نے ’پلیز‘لکھ کر اپنا پیغام دیا۔
جبکہ ’جسٹس فور صلاح الدین ‘ اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ اورسوشل میڈیا پر صارفین انصاف کی آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اے ٹی ایم چور کے نام سے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس کے اندر سے کارڈ چوری کرتے ہوئے نظر آیا اور ساتھ ہی اُس شخص نے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر عجیب و غریب منہ بنائے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے صلاح الدین کو گرفتار کرلیا تھا اور گرفتاری کے اگلے دِن ہی وہ حوالات میں انتقال کرگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News