
ہولی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ’ایبو مینیبل‘ نے ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطابق ہولی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ایبو مینیبل نے 2 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی کمائی کر کے امریکی باکس آفس کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
جل کلٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایبو مینیبل کی کہانی ایسے تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان سے بچھڑی ایک عجیب و غریب مخلوق کو اس کے گھر واپس بھیجنے کے لئے نئے ایڈونچر پر نکل پڑتے ہیں ۔فلم میں کامیڈی کے تڑکے بھی ہیں اور خوب نٹ کھٹ شرارتیں بھی۔
ہولی ووڈ کی فلم ’ڈاؤنٹن‘ ایبے فلم بینوں کو ایبو مینیبل کے مقابلے میں زیادہ متاثر نہ کرسکی۔
فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ 14 لاکھ کمائے اور امریکی باکس آفس کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
فلم ڈاؤنٹن ایبے کے ہدایت کار مائیکل اینگلر ہیں۔ فلم کی کہانی برطانیہ کے ان شیفس اور سرونٹس کے گرد گھومتی ہے جوبرطانیہ کے سابق کنگ جورج فائیو کے ذاتی شیفس کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے خوب دوڑ دھوپ کرتے ہیں۔ جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کنگ جورج فائیو ان کے علاقے ڈاؤنٹن ایبے کا دورہ کر رہے ہیں تو وہ ان کی آمد کے موقع پر خاص تیاریاں کرتے ہیں ۔
جبکہ ہولی ووڈ کی فلم ہسلرز فلم بینوں کا زیادہ نہ بھائی اور ایک کروڑ چار لاکھ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی ۔
لورین سکارفیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2 امریکی خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سن 2008 میں آنے والے عالمی معاشی بحران کے دوران اپنی زندگی کو بہترکرنے لئے تگ و دو کرتی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News