Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم سائن کرلی ہے، صبا قمر

Now Reading:

کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم سائن کرلی ہے، صبا قمر
Saba Qamar

پاکستان کی معروف اداکار اور ماڈل صبا قمر نے کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم سائن کر لی ہے؟

سوشل میڈیا پرایک ویب سائٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں دعویٰٰ کیا گیا کہ صبا قمر نے پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو  کی کہانی کے گرد گھومتی ایک فلم سائن کی ہے۔

صبا قمر نے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے اور ساتھ ہی پاکستانی اور بالی ووڈ فلم میں بھی کام کیا ہے اس کہ علاوہ  پروگرام ہم سب اُمید سے ہے میں میزبانی بھی کی ہے حال ہی میں مختلف ذرائع کے جانب سے ان کے کام کہ حوالے سے کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آرہی ہے ۔

اداکارہ نے خود سے منسلک کلبھوشن یادیو پر بنے والی فلم میں کام کرنے کی افواہوں کے لیے کہا کہ یہ بہت دلچسپ بات ہوتی ہے کہ آپ کسی فلم میں کام کر رہے ہیں یا کوئی فلم سائن کر رہے ہیں اس کا علم خود سے زیادہ لوگوں کو ہو ۔

https://twitter.com/s_qamarzaman/status/1173167356404731904

Advertisement

صبا نے فلم کی افواہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ جب بھی کوئی فلم میں کام کروں گی مداحوں کو ضرور بتاوں گی کیونکہ خود سے منسلک ہرمعلومات بتانے کے لیے ابھی میں خود موجود ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ۔”ابھی میں صرف “کملی”کر رہی ہوں اس لیے ریٹنگ کے حصول کے لیے جعلی خبریں پوسٹ کرنا بند کر دیں ان کا فلم کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ فلم”کملی” آئندہ برس ریلیز ہو گی ۔

صبا قمر کے ردِعمل کے بعد مذکورہ اکاؤنٹ نے پھر ایک پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ انہیں تین ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

 اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ تین ذرائع کی تصدیق سے بہتر آپ پہلے اس خبر کی معلومات مجھ سے خود حاصل کرلیتے۔

 واضح رہے کہ  صبا قمر نے اپنے کیریئر کا آغا  پی ٹی وی کے ڈرامہ ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر