ناموراداکارعابد علی گزشتہ رات خالق حقیقی سے جاملے،اداکار کے انتقال پر شوبز دنیاسمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادگہرے رنج وغم کااظہار کررہے ہیں۔
گزشتہ روز سینئر اداکارعابد علی کے خاندان کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی جس کے چند گھنٹوں بعدشدت غم سے نڈھال ان کی صاحبزادی رحمہ علی کی جانب سےسوشل میڈیاپرایک ویڈیوشئیر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی سوتیلی ماں رابعہ نورین پرالزام عائدکرتے ہوئےکہا کہ وہ اسپتال سے ان کے والد کی میت کسی کوبتائے بغیراپنے ساتھ لےگئی ہیں۔
اپنے انسٹاگرام پیغام میں رحمہ علی نے کہا کہ یہ بات وہ پوری دنیا کوبتانا چاہتی ہیـں کہ ان کی سوتیلی والدہ رابعہ نورین ان کے والدکی میت کواسپتال سےاپنے ساتھ لے گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ، ان کی بہن، والدہ اور پھوپھو اس وقت اسپتال میں ہیں،لیکن ہم نے نہیں دیکھا اورنہ ہمیں پتا ہے کہ وہ والد کی میت کوکہاں لے گئی ہیں، ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ وہ کراچی میں کس جگہ رہتی ہیں۔
رحمہ علی نے کہا کہ ان کی سوتیلی ماں نے ان کی پھوپھو کوکہاہے کہ وہ ہمیں اور ہماری ماں کووالد کے جنازے میں شریک نہیں کرسکتیں یہاں تک کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ جنازہ کب اور کہاں ہے۔
https://www.instagram.com/p/B2CwFu1BHPW/?utm_source=ig_embed
وڈیو پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد وہ اکاونٹ سے ہٹادی گئی جس کی وضاحت اداکارہ وگلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر دی۔
انہوں نے لکھا کہ ’ اپنی پوسٹ کوعارضی طور پر چھپادیا ہے کیونکہ کچھ لوگ اس پربیہودہ باتیں کررہے تھے انہیں شرم آنی چاہیے۔

عابد علی کی بڑی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نمازجنازہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ جمعہ کی نماز کےبعدمسجد عاشق بحریہ ٹاون میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرحوم سینئراداکارکی دوسری شادی کے بعد ان کی بیٹیاں ایمان اوررحمہ والد سے سخت خفا تھیں اوراس حوالے سے وہ مختلف پروگراموں میں والد سےہونے والی اپنی ناراضگی کاذکر بھی کرتی رہیں ہیں۔
سینئر اداکار عابد علی نےپہلی شادی اداکارہ حمیرا علی سے کی تھی جس سے ان کی تین بیٹیاں مریم،ایمان اور رحمہ ہیں۔ عابد علی کی دوسری شادی ادکارہ رابعہ نورین سے 2066 میں ہوئی جس کے بعد ان کی پہلی بیوی حمیرا علی سے علحیدگی ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
