
عالمی شہرت یافتہ کے۔پوپ میوزک گروپ بی۔ٹی۔ایس کےموسیقار کِم نمجون 25سال کےہوگئے۔ سالگرہ کے موقع پرساتھی موسیقار اورمداح جن کودنیا بی ٹی ایس آرمی کے طور پر جانتی ہے،نمجون سےنیک خواہشات کااظہار کررہےہیں۔
نمجون عرف آر۔ایم کومائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الااقوامی میڈیاکے مطابق آر۔ایم کی سالگرہ کے موقع پرسوشل میڈیاپر بی۔ٹی۔ایس آرمی کے حوالےسےرات بارہ بجے کے بعدمتعدد ہیش ٹیگز ٹرینڈکرنے لگے۔ جن میں دنیا کے 10سرفہرست ٹرینڈز میں ساتویں جبکہ 20 میں سے 15ٹرینڈز آر۔ایم کےنام کردیے گئے۔
سوشل میڈیاپر ہیش ٹیگ ہیپی۔برتھ ڈے۔نمجون،آورجونیورس، مون۔چائلڈ۔ڈے، ہیپی۔برتھ ڈے۔آرایم اور آرایم گیلیسی ڈےسمیت متعدد ٹرینڈزپرمداح نمجون کی سالگرہ پرنیک خواہشات اورمحبت کا اظہارکررہے ہیں۔
اس موقع پربی ٹی ایس ممبرزبھی بڑھ چڑھ کرساتھی گلوکارکومحبت بھرے پیغامات سوشل میڈیاپر شئیر کررہے ہیں۔
جنوبی کورین ریپراور ساتھی جے ہوپ نےآر ایم کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ ان کے فون پر نمجون کیلئےخاص جگہ ہے۔ ’نموجون آپکی سالگرہ پربہت سارے ٹیگز ہیں، یہ ہوتی ہے آرمی کی طاقت۔‘
بی ٹی ایس ممبر سوگانےاپنے پیغام میں کہا’ ہمارے رہنما کوسالگرہ بہت مبارک ہو‘ جس کے ساتھ انہوں نے نمجون پربننےوالے متعدد ہیش ٹیگز کاذکر بھی کیا۔
ٹویٹر پرسالگرہ کاپیغام دیتے ہوئے ایک مداح کاکہناتھا کہ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آج کادن اہم نہیں، آج کا دن آرمی (مداحوں) کیلئے بہت خاص ہےکیونکہ آپ ہمارے لیے بہت خاص ہیں۔‘
https://twitter.com/mbts_sa/status/1172012563074301952
ایک اور مداح کاکہناتھاکہ ’ایک بہترین رہنما کوسالگرہ بہت مبارک ہو جس نےہمیں اپنے آپ سےبھی محبت کرنےسےآشناکرایا۔‘
https://twitter.com/BTS482/status/1172040378200907777
¡HAPPY BIRTHDAY NAMJOON! 🎉🎈❤
I LOVE YOU ❤😍💖💖
Gracias por todo 💕#NamjoonBirthday #RM이든_김남준이든_믿고_따라갈게 #HappyBirthdayNamjoon @BTS_twt pic.twitter.com/h7WjoJg149— Jenny 💜🐯 (@Taenny12) September 12, 2019
Happy birthday our leader, take rest and stay happy. @BTS_twt
.#NamjoonBirthday#HappyBirthdayNamjoon pic.twitter.com/K4R0gvP5HCAdvertisement— qkrwlals_131095 (@chim_via) September 12, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News