Advertisement
Advertisement
Advertisement

میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنانے کا میں نے کسی کو نہیں کہا،علی ظفر

Now Reading:

میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنانے کا میں نے کسی کو نہیں کہا،علی ظفر
Ali Zafar- In court

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرا میرے مداحوں یا ان کے جذبات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنانے کا میں نے کسی کو نہیں کہا۔

تفصیلا ت کے مطابق یہ بیان علی ظفر نے سیشن عدالت لا ہور میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کے دوران دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی کی عدالت میں علی ظفر کے وکیل علی سبطین فضلی اور حشام احمد خان پیش ہوئے جب کہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے گلو کارکے بیان پر جرح کی۔

جرح کے دوران علی ظفر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہو ئے کہ کہ میرا میرے مداحوں یا ان کے جذبات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنانے کا میں نے کسی کو نہیں کہا۔

میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی کا کہنا تھا کہ آپ نے 4 اکاؤنٹس کا بتایا کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ میشا شفیع کے لوگ ہیں؟

Advertisement

اس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ میں یہ بات نہیں جانتا کہ وہ میشا شفیع کے لوگ ہیں یا نہیں مگر ان اکاؤنٹس نے مجھے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا اورشو بز میں بدنام کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس مسلے پر ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور ان سے تحقیقات کی در خواست کی۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے، علی ظفر دوبارہ اپنے بیان پر جرح کیلئے سیشن عدالت پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ  شدت اختیار کرگئی، گلوکارہ میشا نے بھی ادکار پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میرے اوپر کینڈین شہریت حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا اور میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔

گلوکارہ کے مطابق علی ظفر نے الزام عائد کیا کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی اور پیسوں کے لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔

Advertisement

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہچا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر