
پاکستان کی ناموراداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ اداکارہ و گلو کارپریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کے ہمراہ لی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کردی ہے جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس جو کہ خود بھی ایک گلو کار ہیں سے ملاقات ہوئی اور دو نو ں نے ساتھ ایک تصویر کھینچ لی۔
Guess who I ran into at the US Open Men's Semi Finals in New York! One thing we both agreed on was that we were both rooting for @rafaelnadal !🎾✌🏻@nickjonas @usopen @emirates pic.twitter.com/9rmRb62K12
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) September 7, 2019
مہوش حیات نے سما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تصویر کو شئیر کر تے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دونوں رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے اور وہاں ہم آواز تھے۔
واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر مختلف مو قعوں پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اورانھو ں نے پر یا نکا چو پڑا کو مشورہ دیا تھا کہ بحیثیت نامور شخصیت آپ کو امن کا پرچار کرنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News