
گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
لاہور کی مقامی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔
میشا شفیع کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے میرے اوپر کینیڈ ین شہریت حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا اور میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہیں۔
میشا شفیع کے مطابق علی ظفر نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی اور پیسوں کے لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔
میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی ظفر کے ان پر لگا ئے گئے جھوٹے الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے لہذا عدالت علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ رواں سال میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی تاہم ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ۔
نجی ٹی وی شو میں بات کرتے عینی شاہدین نے جیمنگ کے دوران میشا کو ہراساں کرنے کے الزامات کو رد کیا تھا۔
یاد رہے کہ میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے دوران علی ظفر پر ہراسگی کے الزامات لگائے تھے، البتہ اس سیشن میں موجود دیگر اراکین نے گلوکارہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔
پروگرام “باخبر سویرا” میں میوزک پروڈیوسر اسد علی کا کہنا تھا کہ علی ظفر اور میشا کو میں بہت قریب سے جانتا ہوں، جیمنگ سیشن پر دونوں بہت خوش تھے، میشا کےالزامات میں صداقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News