
گلوکارواداکار محسن عباس کے مطابق خلع کا دعوی فاطمہ سہیل کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، وہ انہیں شوبز میں بدنام کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ لاہور نے خلع کی درخواست پر فاطمہ سہیل اور محسن عباس کو مصالحت کیلئے 26 ستمبر کو طلب کیا ہے،جج بابر ندیم نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔
محسن عباس کا اپنے جواب دعوی میں کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کو شادی کے پہلے دن سے خرچہ دے رہے ہیں، علیحدگی کے دنوں میں بھی آن لائن رقم ٹرانسفر کی جس کی رسیدیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اگست کے آخری ہفتے میں محسن عباس اور فا طمہ سہیل کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کی تھی جس میں اداکار کو قصور وار قرار دیا گیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔
محسن عباس کی اہلیہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ 3ستمبر کو دائر کیا تھا جبکہ فاطمہ سہیل نے اپنے خاوند پر تشدد اور دھمکیوں کی ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News