Advertisement
Advertisement
Advertisement

قندیل بلوچ قتل کیس،بھائی کوعمر قید، مفتی قوی بری

Now Reading:

قندیل بلوچ قتل کیس،بھائی کوعمر قید، مفتی قوی بری
Qandeel Baloch

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان کی ایک عدالت نے قندیل بلوچ کے قتل کے تین سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ان کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے قندیل بلوچ کے دوسرے بھائی شاہین اسلم اور مذہبی عالم مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے جبکہ ایک ملزم محمد عارف کو اشتیاری قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز قندیل بلوچ قتل کیس میں وکلاء اور پراسیکویشن نے دلائل مکمل کرلیے تھے جس کے بعد ملتان کی ماڈل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور اسے آج سنانے کا اعلان کیا تھا۔

ماڈل کورٹ ملتان قندیل بلوچ قتل کیس کو 3 اگست کو منتقل کیا گیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت ہوئی اور آج جج عمران شفیع نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس کا فیصلہ 3 سال  اور 2 ماہ  بعد سنایا گیا ہے، کیس کے مدعی قندیل کے والد اسلم ماہڑہ نے اپنے 3 بیٹوں وسیم ، عارف اور اسلم شاہین سمیت مفتی عبدالقوی ، حق نواز ، عبدالباسط اور ظفر کو اس کیس میں نامزد کیا تھا ۔

Advertisement

مرکزی ملزم وسیم نے قتل کے اگلے روز پولیس کو ازخود گرفتاری دے کر اقبال جرم بھی کیا اور عدالت کو ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا جس پر اسے کوئی شرمندگی نہیں تاہم بعد میں وہ اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔

اس کیس کے دوسرے ملزم حق نواز، عبدالباسط اور ظفر نے بھی مختلف اوقات میں پولیس کو خود گرفتاریاں پیش کیں، تاہم مفتی عبدالقوی کو پولیس نے جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کیا۔

قندیل بلوچ کے والدین نے بھی اپنے تینوں بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی جو عدالت نے مسترد کر دی تھی۔

اس کیس کا مزکری ملزم وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھا جبکہ باقی ملزمان ضمانت پر رہا تھے ۔

قندیل بلوچ قتل میں قندیل کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل مفتی عبدالقوی کے ایماء پر ان کے بیٹوں نے 15 جولائی 2016ء کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر