وزن کم کرنےکےخواہشمندافراداپنی ہمت نہ ہاریں،عینی خالد

موٹاپاکس کوپسندہوتاہےیہ نہ صرف ظاہری شخصیت کوتباہ کردیتاہےبلکہ یہ امراض کی جڑبھی ثابت ہوتاہےکیونکہ اس سےذیابیطس،بلڈپریشر،امراض قلب اورفالج غرض کہ لاتعدادبیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔
موٹاپےسےتنگ اورپریشان افراد کےلئےپاکستانی ماہیافیم گلوکارہ نےسوشل سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپناوزن کم کرنےکی تفصیل بتاتےہوئےدوسروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
گلوکارہ عینی خالدکاکہناہےکہ وزن کم کرنےکےخواہشمندافراداپنی ہمت ٹوٹنےنہ دیں۔
گلوکارہ نےاپنی پوسٹ کامقصددوسروں کومتحرک کرناقراردیتےہوئےلکھاکہ مجھےیقین نہیں آرہاکہ میں یہ پوسٹ کررہی ہوں لیکن یہ ان تمام لوگوں کیلئےہےجنہیں وزن کم کرنامشکل لگتا ہے۔
Advertisement
عینی خالدنےوزن کی زیادتی سےپریشان افرادکویقین دلایاکہ وہ بھی ایساکرسکتےہیں۔
پوسٹ کے ساتھ عینی نے اپنی 2 تصاویر بھی شیئرکی ہیں جن سےمتعلق انہوں نےلکھا کہ ایک تصویر بیٹی کی پیدائش کے بعد کی ہے جبکہ دائیں جانب والی تصویر کچھ ہفتے قبل کھینچی گئی ہے جب میں کیٹو ڈائٹ پرتھی لیکن اس بات کوذہن میں رکھا جائے کہ مجھے ہائپوتھائیرائڈازم ہےجس کی وجہ سے وزن کم کرنےکیلئےمجھےکسی بھی نارمل شخص سےزیادہ وقت لگتاہے۔
گلوکارہ نےمزیدلکھاکہ یہ پوسٹ ان تمام افرادکیلئے ہے جنہوں نےمجھےمیسج کیا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے ہمت وحوصلہ کھوچکے ہیں، مجھےامیدہےکہ میں آپ کو متاثر کرسکتی ہوں کہ کوشش کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News