Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان اورحریم فاروق کاایک دوسرےکیلئےدلچسپ ٹویٹ

Now Reading:

ماہرہ خان اورحریم فاروق کاایک دوسرےکیلئےدلچسپ ٹویٹ
mahira-hareem

پاکستان کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کرنے والی دواداکارائیں ماہرہ خان اورحریم فاروق ایک دوسرے کی فلم کی کامیابی کیلئےپرُعزم، سوشل میڈیاپر دلچسپ ٹویٹز کاتبادلہ کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ وپروڈیوسرحریم فاروق نےاپنی فلم ہیرمان جا کی کامیابی پرٹویٹ کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا جس کا فوری جواب دیتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں بھرپورمبارکباد دی۔

Advertisement

اداکارہ ماہرہ خان کامبارکباد کاٹویٹ کرتے ہوئےکہناتھا کہ وہ جلد ہی ان کی فلم ہیر مان جادیکھنے کیلئے جائیں گی۔

ماہرہ خان کی جانب سے بھرپور پذیرائی پر اداکارہ حریم فاروق بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں اور جھٹ ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار ان کے ساتھ چل کردیکھنے کی بات کہہ ڈالی ۔

حریم فاروق کاٹویٹ کرتےہوئےکہناتھا کہ وہ ماہرہ خان کی سپر اسٹار اور ماہرہ ان کی فلم ہیر مان جا دیکھنے کیلئے جائیں گی۔

حریم فاروق کاٹویٹ کرتےہوئےماہرہ خان کو یہ بھی کہناتھا کہ وہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پربہت اچھی نمائندگی کررہی ہیں اور وہ اپنا یہ کام ہمیشہ جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرکےدنیاکی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔

ماہرہ کی فیشن ویک کے دوران دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی رہیں جب کہ عالمی سطح پرماہرہ خان کے اسٹائل اور خوبصورتی کو بے حد پذیرائی ملی۔

پیرس فیشن ویک کے دوران ماہرہ کے ہمراہ گلوکارہ کیملا کابیلو، بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکارہ ہیلن میرن ، ایوا لونگوریا اور امبر ہارڈ نےبھی کیٹ واک کی۔

Advertisement

ماہرہ کی امریکی گلوکارہ، موسیقار اوراداکارہ کارلا کمیلا کیبیلو کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر خوب چرچے کیے۔

https://www.instagram.com/p/B29nWsZorAa/?utm_source=ig_embed

سپراسٹار اداکارہ نےبرطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ دلچسپ انداز میں ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر