ہالی ووڈ فلم ’’بلڈشاٹ ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’بلڈشاٹ ‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
کامکس سے جڑے شائقین کے لئے بڑی خوشخبری،،ایکشن اورتھرل کےلئے مشہوراداکاروین ڈیزل کی نئی فلم ’’بلڈشاٹ ‘‘کا پہلا ٹریلرریلیزکردیا گیا ہے۔
سونی پکچر کے بینرتلے ہالی وڈ فلم بلڈشاٹ والینٹ کامکس کے کردار پر مبنی کہانی ہے۔ فلم کی کہانی ایک سپرہیرو کی زندگی کےگردگھومتی ہے ۔ رے گیریسن اوران کی بیوی کو قتل کردیاجاتا ہے ۔جس کے بعد سائنسدانوں کی ایک خفیہ ٹیم گیریسن(وین ڈیزل )کونینوٹیکنالوجی کے زریعےدوبارہ زندہ کردیتی ہے ۔ جس کے بعد ان میں غیرمعمولی طاقت آجاتی ہے۔ اوروہ سپرہیرو یاداشت واپس آنےکے بعد قاتل سے بدلہ لیتا ہے۔
فلم کےہدایت کاردیوولسن ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار وین ڈیزل اورمیکسیکن اداکارہ ایضا گونلیزادا کررہے ہیں۔
جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیم ہاگن ،ٹوبی کیبل ،گئے پییریس سمیت دیگر اداکارشامل ہیں ۔
فلم کی خوبصورت موسیقی اسٹیوجیب لونسکی نےترتیب دی ہے ۔
جبکہ فلم اگلے سال فروری 2020 میں دنیابھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News