
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی بربریت پرآوازبلند کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نیلم منیرنے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت میں مسلم مخالف جزبات کو ہوا دے رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے، نیلم نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے لڑیں اوردعا ہے اللہ اُمتِ مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔
واضح رہے کہ نیلم منیرپاکستان کی مشہوراداکارہ ہے انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر پیش کیے جبکہ حال ہی میں اداکارہ کا آئٹم سونگ ریلیز ہوا جس کی وجہ سے اداکارہ تنقید کا نشانہ بن گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News